اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صنعتی مراکز کو حقیقی معنوں میں سرمایہ کاری کے حب بنائیں گے: شافع حسین

07 Mar 2024
07 Mar 2024

(لاہورنیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ صنعتی مراکز کو حقیقی معنوں میں سرمایہ کاری کے حب بنائیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ، سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ اور ضلعی اداروں کے سربراہان نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔شافع حسین کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈسٹری سیکٹر معیشت کا اہم حصہ ہے، انڈسٹریز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گےاور صنعتی مراکز کو حقیقی معنوں میں سرمایہ کاری کے حب بنائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نئی سرمایہ کاری لانے کیلئے ایک ٹیم کے طورپر کام کریں گے، سولر پینلز کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو پوری طرح متحرک کیا جائے گا۔

شافع حسین کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنا کر قیمتوں میں کمی لائی جائے گی، مڈل مین کا کردار ختم کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے لائیں گے، رمضان و ماڈل بازاروں کو حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ بنائیں گے۔

انہوں نے ٹیوٹا کے اداروں میں لینگویج کورسز کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹر میں بڑی وسعت ہے، محنت سے کام کر کے نتائج دینا ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے