07 Mar 2024
(لاہورنیوز) موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک مستحکم کردی۔
رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کی آوٹ لک پہلے منفی تھی، بینکنگ کے اچھے منافع کی وجہ سے آوٹ لک مستحکم کی گئی۔موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی کی شرح اس مالی سال میں 23 فی صد رہنے کا امکان ہے،پچھلے مالی سال مہنگائی کی شرح 29فیصد تھی ۔