(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں "کرائم سٹاپر سروس"کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
چیف لاء اینڈ پروکیورمنٹ ظفر جاوید ملک اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر مس اریبہ نے سیمینار میں شرکت کی، سیمینار میں خواتین کو"کرائم سٹاپر "نمبر پر ہراسمنٹ سمیت دیگر جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کے طریقہ کار بارے بتایا گیا۔
انہوں نے کہا پنجاب پولیس میں بہت بہتری آئی ہے، روایتی طریقوں سے پولیسنگ آگے نہیں بڑھ سکتی، ہم پولیس کے نظام میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت لا رہے ہیں، خواتین کرائم سٹاپرز نمبر033-SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کر سکتیں ہیں، سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جا سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا’’سیف سٹی کرائم سٹاپر سروس‘‘ پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی، ’’سیف سٹی کرائم سٹاپرز‘‘ سروس صرف خفیہ اطلاع دینے کیلئے ہے،’’سیف سٹی کرائم سٹاپرز‘‘ سروس ایمرجنسی 15 کا متبادل نہیں ہے، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر ہی رابطہ کریں۔