06 Mar 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت سے اغواء 75 سالہ بزرگ کو قصور میں قتل کر دیا گیا۔ بزرگ محمد حنیف کو پرانی دشمنی پر مخالفین نے قتل کیا۔ محمد حنیف کی آنکھ پر گولی ماری گئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
چوہنگ کا رہائشی محمد حنیف کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے بیٹے سے ملنے آیا تھا۔ محمد حنیف کے اغواء کا مقدمہ چند روز قبل کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔
پولیس نے قصور سے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دی، بزرگ محمد حنیف کو پرانی دشمنی پر مخالفین نے قتل کیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ محمد حنیف کو مخالفین نے راستے سے اغواء کرکے مارا، قتل کے دیگر محرکات پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔ محمد حنیف کی آنکھ پر گولی ماری گئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔