06 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف مقامات پر ماں اور بیٹے سمیت 3 افراد کو جان سے مار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کے مرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب چند روز قبل لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے اغواء ہونے والے شہری کی قصور سے لاش مل گئی ہے، نامعلوم افراد مغوی کو قتل کر کے لاش قصور میں پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔