اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماتحت عدلیہ میں 700 ججز کی کمی، کارکردگی قابل ستائش ہے: جسٹس ملک شہزاد احمد خان

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(لاہور نیوز) نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں وکلا آزاد عدلیہ، آئین اور قانون کی حکمرانی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 فیصد وکلا یا ان کے بھیس میں جو بار میں لوگ ہیں ان کی وجہ سے سب بدنام ہیں، ملک کے حالات آپ سب کے سامنے ہیں، موجودہ حالات میں عدلیہ اور وکلا ہی سب کی امید ہیں۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ ججز بغیر کسی لالچ اور خوف کے فیصلے جاری کریں، پنجاب میں 14 لاکھ کیسز ہیں ان کو نمٹانے میں سب کردار ادا کریں، ماتحت عدلیہ کے ججز چیمبر کے بجائے کورٹ روم میں بیٹھنے کو ترجیح دیں، اللہ پاک نے جس مقام پر پہنچایا اللہ کا شکر گزار ہوں۔

نامزد چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ادارے کی بہتری کے لئے ماتحت عدلیہ کا کردار بہت اہم ہے، ماتحت عدلیہ کے ججز جتنا کام کرتے ہیں دوسرے اداروں کے لوگ نہیں کرتے، مجھے دو، تین ممالک کے عدالتی نظام کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی سپریم کورٹ میں کل 70 کیس تھے، ہمارے ججز کے پاس ان کی کپیسٹی سے 5 گناہ زیادہ کیس ہوتے ہیں، ماتحت عدلیہ کے ججز میں سے چند ایسے لوگ ہیں جن کی اصلاح کی انتہائی ضرورت ہے، ماتحت عدلیہ میں 700 ججز کی کمی ہے اس کے باوجود ججز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مزید کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں، بطور چیف جسٹس ادارے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے