اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

05 Mar 2024
05 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری  مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی الیکشن کمیشن کو صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے