(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے "کرائم سٹاپرز سروس" کی ایک ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی "کرائم سٹاپرز سروس" پر خفیہ اطلاعات دینے کا سلسلہ جاری ہے،فروری کے مہینے میں "کرائم سٹاپرز" نمبر پر 50 سے زائد شہریوں نے مختلف جرائم کی خفیہ اطلاع دی۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاع منشیات فروشوں، جوئے کے اڈے چلانے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے بارے دی گئی،اشتہاری ملزمان، جعلی مصنوعات بنانے والوں اور بجلی، گیس، پانی چوری کرنے والوں کی بھی خفیہ اطلاع دی گئی۔
سیف سٹی ترجمان نے کہا کہ شہری کرائم سٹاپرز نمبر033-SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کر سکتے ہیں،سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "سیف سٹی کرائم سٹاپرز سروس" پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی، "سیف سٹی کرائم سٹاپرز سروس" صرف خفیہ اطلاع دینے کیلئے ہے،شہری کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر ہی رابطہ کریں۔