01 Mar 2024
(لاہور نیوز) 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مزید 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔