01 Mar 2024
(لاہور نیوز) کینال روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار فیروز پور روڈ سے ظہور الہیٰ روڈ کی جانب جارہا تھا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔