01 Mar 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔
درخواست اعظم بٹ نامی شہری نے ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے میں قابل قبول نہیں ،عورت مارچ سے ماضی کی طرح امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، اگر کسی کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ آئین میں خواتین کو حقوق دیئے گئے ہیں، خواتین کی فلاح کیلئے بھی کام ہورہا ہے، استدعا ہے عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر روکنے کا حکم دیا جائے،لاہور ہائیکورٹ عورت مارچ کو روکنے کا حکم دے۔