اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل: کراچی کے شائقین میچ دیکھنے سٹیڈیم نہ آئے، سٹینڈز خالی

29 Feb 2024
29 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 9 کراچی آگیا مگر سٹیڈیم میں تماشائی میچ دیکھنے نہ آئے۔

ملتان اور لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہونے کے بعد اب ٹورنامنٹ کے میچز کراچی میں شروع ہوگئے ہیں۔

بدھ کوکراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ کو دیکھنے سٹیڈیم میں شائقین کی عدم دلچسپی نظر آئی، سٹینڈز خالی دکھائی دیے ۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ملتان اور لاہور سے ہوا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم کا رخ کیا، ملتان اور لاہور میں کچھ میچز میں ہاؤس فل رہا، لیکن ہر میچ میں 70 سے 80 فیصد عوام نے ملتان سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا۔

لیکن جب کراچی میں میچز کا آغاز ہوا تو پہلے میچ میں شائقین کی حاضری مایوس کن نظر آئی۔ جب ٹاس ہوا تو اس وقت سٹیڈیم میں ایک سے ڈیرھ ہزار افراد ہی موجود تھے ، تاہم آہستہ آہستہ عوام نے سٹیڈیم کا رخ کیا۔ پہلے میچ میں 32 ہزار افراد کی گنجائش والے سٹیڈیم میں تقریباً 7 سے 8 ہزار افراد موجود تھے۔

 کراچی میں عوام کی عدم دلچسپی کو لیکر جب شائقین سے پوچھا گیا تو انہوں نے مختلف وجوہات بتائیں کسی نے سہولتوں کی کمی کا رونا رویا تو کوئی پارکنگ ایریا سٹیڈیم سے دور ہونے کی شکایت کرتا نظر آیا ، کسی نے مہنگے ٹکٹس اور سٹیڈیم میں مہنگے کھانے کا شکوہ کیا۔

اکثر شائقین سٹیڈیم کے پانچ گیٹ بند ہوجانے کی شکایت بھی کرتے نظر آئے جب اس کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ واقعی سٹیڈیم کے پانچ گیٹ بند تھے جس کی وجہ سکیورٹی کو قرار دیا گیا، کیونکہ جس سڑک پر وہ پانچ گیٹ ہیں وہ سٹیڈیم کی دیوار سے متصل ہے وہ سڑک ٹریفک کیلئے بھی بند تھی اور عوام کے پیدل چلنے کیلئے بھی بند کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ حسن اسکوائر سے نیشنل کوچنگ سنٹر آنے والا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند تھا اور قاسم عمر پل کا بھی ایک حصہ ٹریفک کیلئے بند تھا۔

ماضی میں سٹیڈیم سے متصل تمام روڈز عام ٹریفک کیلئے بند ہوا کرتے تھے لیکن پھر عوام کیلئے نرمی ہونے لگی اب تمام سڑکیں صرف ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت کچھ دیر کے لیے بند ہوتی ہیں اور پھر ماسوائے چند ایک سڑک کے تمام سڑکیں کھول دی جاتی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ابھی پہلا میچ ہے پلے آف یا آنے والے دنوں میں عوام سٹیڈیم کا رخ کریں گے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا اور مقابلے رات 9 بجے شروع ہوں گے اس وقت عوام کی کتنی بڑی تعداد سٹیڈیم آئے گی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے