اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو کماد کی ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کا مشورہ

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کماد کی ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کا مشورہ دے دیا۔

 ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کاشتکار کماد کی ممنوعہ اقسام این ایس جی 59، سی او جے 84، سی او 975، فخر ہند، بی ایل 4، سی او ایل 44، سی او ایل 29، ٹرائی ٹران، سی او ایل 54، انڈین سی او 1148،ایل 118، ایس پی ایف 238، بی ایل 4، ایل 116، ایل 118 اور بی ایف 162 کی کاشت سے اجتناب کریں، کماد کے کاشتکار صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت ہی کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کماد کو ہماری زرعی معیشت میں ایک اہم نقد آور فصل کی حیثیت حاصل ہے جبکہ رقبہ کے لحاظ سے گنے کا شمار گندم، کپاس، چاول کے بعد چوتھے نمبر پر ہوتا ہے اور ملکی استحکام، چینی کی ضرورت پوری کرنے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے گنے کی پیداوار میں اضافہ  ضروری ہو گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے