اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گردشی قرضے کی حد برقرار،پاکستان کو کتنے ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے؟بڑی خبر آگئی

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان نے گردشی قرضوں کا ’’اسٹیٹس کو‘‘برقرار رکھنے کا آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کر لیا جو کہ 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں معاون ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ گردشی قرضے میں اضافہ 385ارب پر رکھنے کا ہدف بجلی کی قیمتوں میں بروقت اضافے اور لائن لاسز میں کمی سے پورے کرلئے گئے۔آئی ایم ایف تین ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزہ کے مذاکرات میں ان اہداف پر عملدرآمد کاجائزہ لے گا، تاہم نئی حکومت کی تشکیل کے پیش نظر اگلے جائزہ مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی۔

ذرائع نے بتایا کہ دسمبر تک گردشی قرضے385ارب تک رکھنے کی شرط کے برعکس ان کی سطح378تک بڑھی، تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاور سیکٹر کا کل گردشی قرضہ 26 کھرب 90 ارب تک بڑھ گیا۔ پاکستان نے رواں مالی سال کے آخر تک گردشی قرضے جون2023 کی 23 کھرب، 10ارب کی سطح پر لانے کا وعدہ کیا ہے، اس سے زائد گردشی قرضوں کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافے یا بجٹ سبسڈی کے ذریعے طے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا حکمت عملی کا فوکس پاور سیکٹر کے نقصانات بجٹ میں سبسڈی اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے پورے کرنے پر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بجٹ میں سبسڈی اور ماضی کی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 952ارب روپے مختص کئے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث لوگوں نے سولرپینلز سمیت متبادل ذرائع کا استعمال شروع کردیاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے