اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایکسپورٹرز کیلئے خوشخبری،اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ لے لیا

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلیے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اکاؤنٹ میں موجود رقوم پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ میں بہتری لانے کیلیے ایکسپورٹرز کو اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی رقوم اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت کی وصولی کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام مجاز ڈیلرز کے صدور اور چیف ایگزیکٹیوز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ کی بہتری اور کاروبار کو آسان بنانے کیلیے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اسپیشل فارنس کرنسی اکاؤنٹس میں موجود رقم استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، اب اس حوالے سے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

چیف ایگزیکٹیو، پاکستان بزنس کونسل، احسان ملک نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اشیاء اور خدمات کی ایکسپورٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے