26 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 693 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 509 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 901 پوائنٹس اضافے کیساتھ 62 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔