اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: رائلے روسو کا آؤٹ انسانی غلطی قرار

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

ہاک آئی نے کہا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ایئر کردیا گیا۔

ہاک آئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔

واضح رہے کہ ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ 22 فروری کو کھیلے گئے پی ایس ایل کے آٹھویں میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےا سلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کپتان رائلے روسو کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ رائلے روسو نے 34  رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔

گیارھویں اوور کی آخری گیند  پر سلمان آغا  کی ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیل  تھرڈ امپائر نے رد کردی ، جس کے بعد اب ہاک آئی نے سلمان آغا کی گیند پر روسو کو آؤٹ قرار نہ دینا  انسانی غلطی قرار دے دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے