اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کالج کیمپس ون اور ایوبیہ کیمپس میں سپورٹس گالا کا آغاز

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(لاہور نیوز) تعلیمی معیار کا نمایاں نام پنجاب کالج تفریحی سرگرمیوں میں بھی آگے ہے۔ پنجاب کالج کیمپس ون اور ایوبیہ کیمپس میں سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا۔

ڈائریکٹر پنجاب کالجز لاہور اے محمد عارف چودھری نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا، طالبات نے رسہ کشی ، سپون ریس، تھری لیگ ریس اور میوزیکل چیئر کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، گلوکاری اور فن موسیقی کا شوق رکھنے والے طلبا نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا، رنگ برنگے خوبصورت ثقافتی لباس پہنے پنجاب کالجز کی طالبات نے کلچرل واک میں حصہ لیا اور ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔

ڈائریکٹر پنجاب کالجز لاہور اے محمد عارف چودھری نے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے۔

چیئرپرسن سٹوڈنٹس افیئر پنجاب کالجز حلیمہ سعدیہ نے کہا ایسے پروگرامز پڑھنے والی بچیوں کی تھکان اُتار دیتے ہیں اور انہیں خوش دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔

طالبات نے پنجاب کالجز کے ایونٹ کو شاندار قرار دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

سپورٹس گالا کی تقریب میں طالبات نے پنجابی ، سندھی، بلوچی، پشتون ، کشمیری اور گلگتی ملبوسات زیب تن کر کے پاکستانی ثقافت کے خوبصورت رنگ بکھیر دیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے