اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے مریض کے لعاب سے چھاتی کے کینسر کی نشاندہی کرنیوالا آلہ متعارف کروادیا

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے ایسا آلہ متعارف کروایا گیا ہے جو مریض کے لعاب سے چھاتی کے کینسر کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہاتھ میں بآسانی پکڑا جانے والا یہ نیا آلہ بائیو سینسر ہے جو لعاب (تھوک)کے ایک چھوٹے سے نمونے سے چھاتی کے کینسر کے بائیو مارکرز کا پتہ لگا سکتا ہے۔محققین نے کہا کہ ہمارا آلہ ایک بہترین ڈیوائس ہے کیونکہ یہ پورٹیبل ہے یعنی آپ کے ہاتھ کے سائز کے برابر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ اور نتائج میں درکار وقت صرف پانچ سیکنڈ تک کا ہے جو اس ٹیسٹ کو انتہائی موثر بناتا ہے۔ محققین نے وضاحت کی کہ یہ آلہ کاغذی ٹیسٹ اسٹرپس کا استعمال کرتا ہے جس پر مخصوص اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں جو ہدف شدہ کینسر کے بائیو مارکرزپر ردعمل دیتی ہیں۔

جب ان اسٹرپس پرلعاب( تھوک )کا نمونہ رکھا جاتا ہے تو  بجلی کی ایک لہر آلے میں موجود مخصوص پوائنٹس پر بھیجتی ہے،یہ لہر تھوک میں موجودبائیو مارکرز کو اینٹی باڈیز سے منسلک کرنے کا سبب بنتی ہے جو کینسر کے خطرے سے متعلق نتائج فراہم کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے