اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے بلند فشار خون سے بچنے کا آسان طریقہ کار بتا دیا

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ نمک کا متبادل بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر )سے بچا سکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق وہ بوڑھے افراد جو نمک کا متبادل استعمال کرتے ہیں ان کے عام نمک استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں بلند فشار خون میں مبتلا ہونے کے امکانات 40 فی صد تک کم ہوتے ہیں۔تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بوڑھے افراد سستی اور آسانی سے دستیاب پروسیسڈ غذاؤں کے سبب نمک کا زیادہ استعمال کر جاتے ہیں۔ دل کی صحت کے لیے غذا کے انتخاب اور کم سوڈیم والی غذاؤں کی آگہی میں اضافے کے اثرات کی وضاحت بہت اہم ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلند فشار خون قلبی مرض اور قلبی مسئلے سے ہونے والی اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔ یہ بیماری ہر سال 1.4 ارب سے زائد افراد کو متاثر کرتی ہے اور ہر سال 1 کروڑ 8 لاکھ افراد کی اموات واقع ہوتی ہیں۔ماہرین  کی تحقیق میں 55 برس اور اس سے زیادہ کے 600 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ان تمام افراد کا بلڈ پریشر 90/104 تھا اور کوئی بھی اس کے لیے دوا استعمال نہیں کر رہا تھا۔

تحقیق میں بعد ازاں  عام استعمال کے نمک کو متبادل سے بدل دیا گیا جبکہ دیگر نصف میں عام نمک کا استعمال جاری رہا۔دو سال بعد عام نمک استعمال کرنے والوں میں بلند فشار خون کے کیسز کی شرح (سالانہ 100 میں سے 24.3 کیس) متبادل کے استعمال (100 میں 11.7 کیس) کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے