اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) نامور موسیقار روبن گھوش کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش 1939ء میں پیدا ہوئے، روبن گھوش پاکستان کی مشہور فلمی اداکارہ شبنم کے شوہر تھے، انہوں نے 1961ء میں بنگالی فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، فلم ’’چندا‘‘ سے اردو فلموں میں انٹری دی۔

موسیقار روبن گھوش کی موسیقی نے کئی فلمی نغمات کو لافانی بنا دیا، پاکستان فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ فلمیں دینے میں ان کی لازوال موسیقی کا بھی بڑا کردار رہا، روبن گھوش کے کئی مقبول گیت ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر بھی نشر ہوئے۔

روبن گھوش اور شبنم 1996ء میں بنگلہ دیش منتقل ہوگئے، انہوں نے پاکستان میں آخری فلم ’’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی، انہیں 6 بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش 13 فروری 2016ء کو ڈھاکا میں انتقال کر گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے