12 Feb 2024
(لاہور نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے کیساتھ 281 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔