اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کیا نئی آنیوالی حکومت کو بھی آئی ایم ایف کے سہارے کی ضرورت پڑےگی؟بلوم برگ کی رپورٹ جاری

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک)بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں نئی آنیوالی حکومت کو بھی آئی ایم ایف کے سہارے کی ضرورت پڑے گی۔

مالیات کے عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق ایشیا فرنٹیئر کیپٹل کے فنڈ منیجر روچر ڈیسائی نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو آئندہ 6 ماہ میں کئی بڑی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کے لیے اسے لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے ہوگا۔

 

روچر ڈیسائی نے مزید کہا کہ حکومت چاہے اکثریتی ہو یا اتحادی، اُسے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا کیوں کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی اور غیرمستحکم ہے۔فرنٹیئر کیپٹل کے فنڈ منیجر روچر ڈیسائی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 ماہ میں کم ہوسکتی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے