اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے ڈیل اور معاشی استحکام بڑا چیلنج بن گیا

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عرصہ دراز سے التوا کا شکار معاشی اصلاحات کا ایجنڈا نئی حکومت کیلئے چیلنج کی شکل اختیار کرگیا۔

تفصیلات کےمطابق امکان ہے کہ نئی حکومت معاشی امور کو چلانے کیلیے وہی پرانے طریقے آزمائے گی اور انرجی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے معاملات چلانے کی کوشش کرے گی، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ مختصر مدت تک ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہے گا، تاہم غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب اسٹاک مارکیٹ اور پاکستانی یورو بانڈز دباو کا شکار ہوسکتے ہیں۔

آزاد تجزیہ کار نے  کہا ہے  کہ جو بھی حکومت بنائے گا، اس کو معاشی استحکام اور ملکی ترقی کو ممکن بنانے کیلیے نیا پروگرام حاصل کرنے کیلیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جان چھڑوانے کیلیے پاکستان کو ٹیکس ریفارم کرنے ہونگے، اور زراعت اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس لگانے ہونگے۔

حکومت لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کے بجائے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کو ترجیح دے گی، امیروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے پہلے سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے کارباروں پر ہی ٹیکس میں اضافہ کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے