اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 427.00 زندہ مرغی
  • 619.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.70 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.78 قیمت فروخت : 279.28
  • یورو قیمت خرید: 302.58 قیمت فروخت : 303.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 353.77 قیمت فروخت : 354.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.48 قیمت فروخت : 182.98
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.37 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.88 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.15 قیمت فروخت : 909.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 210600 دس گرام : 180600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 193049 دس گرام : 165549
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2339 دس گرام : 2008
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نےملک بھر کے انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 852 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے، تین حلقوں کے نتائج روکے۔

قومی اسمبلی

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 264 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری کردیئے گئے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8  میں امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن  ملتوی جبکہ این اے 88 کے نتائج کو روک دیا گیا۔

قومی اسمبلی کی 264 نشستوں میں سے آزاد امیدوار 101 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے 75 اور پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 17 نشستیں حاصل کیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 4 جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے 3 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھی 2،2 نشستیں حاصل کیں، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔

پنجاب اسمبلی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں سے 296 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کیے ہیں جبکہ رحیم یارخان کے حلقہ پی پی 266 پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 296 نشستوں میں سے 138 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی جس کے 137 امیدوار کامیاب ہوگئے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 10، مسلم لیگ (ق) نے 8 جبکہ تحریک لبیک، مسلم لیگ (ضیا) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ایک، ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

سندھ اسمبلی

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا گیا ہے جس پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی (پی پی پی) 84 نشستوں کے ساتھ صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں حاصل کیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 112 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں، پی ایس 22 اور پی ایس 91 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 90 کے نتائج کو روکا گیا ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی،جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

بلوچستان اسمبلی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور  جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 11،11 جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے