اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات: وزیراعلیٰ کا بہترین انتظامات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عام انتخابات کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ  کیا اور ڈیجیٹل وال کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے سیف سٹی پراجیکٹس کے ساتھ منسلک کیمروں کے ذریعے تینوں شہروں میں مانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی کے عملے کے ساتھ مصافحہ کیا اور مؤثر مانیٹرنگ پر شاباش دی، انہوں نے اینٹی گریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونی کیشن سینٹر کا دورہ کیا اور کمیونی کیشن آفیسرز کے ساتھ گفتگو کی، محسن نقوی نے ڈیٹا سینٹر کا بھی دورہ کیا،ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے وزیراعلیٰ کو مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعدازاں  وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی نے عام انتخابات کے دوران بہترین انتظامات اور مؤثرسکیورٹی پلان پر اطمینان کا ا ظہار کیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ  کابینہ کمیٹی امن وامان، انتظامیہ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پنجاب بھر میں پرامن ماحول میں لوگوں نے حق رائے دہی استعما ل کیا،پوری ٹیم نے شفاف،آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کرانے کی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت کے باعث عام انتخابات کااہم مرحلہ پرامن گزرا، بخیر و عافیت اور پرامن طریقے سے الیکشن کے انعقاد پر اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں،پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے