اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا کینسر کا مرض یادداشت پر اثر انداز ہوسکتا ہے؟ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

03 Feb 2024
03 Feb 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ کچھ خاص کینسر کی رسولیوں سے خارج ہونے والے وائرس نما پروٹین مدافعتی نظام کو بے قابو کرتے ہوئے دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نایاب اعصابی بیماری 10 ہزار کینسر کے مریضوں میں ایک سے بھی کم فرد کو لاحق ہوتی ہے۔اس کیفیت کی مخصوص علامات تو ہر فرد میں مختلف ہوسکتی ہیں لیکن ان سب میں اعصابی نظام کے خلاف فوری مدافعتی رد عمل ہمیشہ شامل ہوتا ہے جو نظام کو تیزی سے نقصان پہنچاتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق اکثر مریضوں کو ان اعصابی علامات کا مشاہدہ اپنے اندر کینسر کی تشخیص سے پہلے ہوسکتا ہے۔ یہ علامات مدافعتی نظام کے اچانک سے دماغ میں موجود مخصوص پروٹین (بشمول پی این ایم اے 2) کو نشانہ بنانے کی صورت میں پیش آتی ہیں۔

جدید خوردبینی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے جب محققین نے پروٹین کے سانچے کو پرکھنے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ متعدد پی این ایم اے 2 فوری طور پر کچھ وائرسز کے بیرونی خول سے مشابہ 12 طرفہ کمپلیکسز کی شکل ڈھال سکتے ہیں۔چونکہ مدافعتی نظام کا بنیادی کام وائرس پر حملہ کرنا ہوتا ہے اس لیے پی این ایم اے 2 کا وائرس نما سانچہ اس کو آسان ہدف بناتا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج اعصابی علامات کا سامنا کرنے والے کینسر کے مریضوں کے دماغ میں اینٹی باڈیز روکنے کی راہ دریافت کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے