31 Jan 2024
(ویب ڈیسک) مجموعی قومی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 46 فیصداضافہ ہواہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں مجموعی قومی محصولات کاحجم 6.854 ٹریلین روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔دوسری سہ ماہی میں مجموعی محصولات کا حجم 4.168 ٹریلین روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.682 ٹریلین روپے تھا۔
ایف بی آر کے مجموعی محصولات کاحجم 4.469ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو 30فیصد زیادہ ہے۔