31 Jan 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں پٹرولیم کانفرنس 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔
کانفرنس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر توانائی، سیکرٹری پٹرولیم، حکومتی نمائندوں، پالیسی سازوں، توانائی اور پٹرولیم سیکٹر کے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی مندوبین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، وزیراعظم نے سمندر میں اور سمندر سے باہر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔