اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گندم کی فصل پر سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کی ہدایت

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی فصل پر سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کی ہدایت کر دی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ جب گندم کا پودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیوں کو چاہئے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کو ایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں اور زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یوریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کر پورے کھیت میں چلی جائیگی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کھاد کو دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا، اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہو گی تو کسان خوشحال ہو گا، اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کو بھی احسن انداز میں پورا کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے