اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرکے نئی سوچ اور سیاست لانی ہو گی: بلاول بھٹو

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، ایک نئی سوچ اور سیاست لانی ہو گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پورے معاشرے میں معاشی بحران پیدا کیا گیا ہے، یہ ذاتی انتقام لینے کیلئے سیاست کر رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، بینظیر بھٹو انتقام لینے کے بجائے غریب عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی تھیں، پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، ایک نئی سوچ اور سیاست لانی ہو گی، میاں صاحب کا پہلا اور دوسرا دور کسی آمریت سے کم نہیں تھا، پیپلزپارٹی نے کبھی انتقال کی سیاست نہیں کی، آپ سے یہ نہیں کہتا کہ نفرت و تقسیم کی سیاست کریں، آپ اپنے منشور اور نظریئے پر سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے نظریہ کی سیاست چاہتے ہیں، گھر گھر جا کر پیپلزپارٹی کا منشور اور معاشی معاہدہ سمجھائیں، اگر مجھے وزیراعظم بناتے ہو تو کسی سے انتقام نہیں لوں گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے حصول کیلئے سہولتیں فراہم کریں گے، نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، مجھے موقع دیں 6 ماہ میں مفت علاج کا ہسپتال بنا کر دکھاؤں گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے