اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کا جیت کر جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بنانے کا اعلان

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔

احمد پور شرقیہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال ہو گیا تھا؟ نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ جانتے ہیں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی کتنی خدمت کی تھی، نواز شریف نے ہر جگہ سڑکیں بنائیں، دانش سکول بنائے، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے بچے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت دیں، سی ٹی سکین بھی مفت کیا، ترقی مل کر دن رات محنت کر کے ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کے بچوں کو قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار اپنے علاقے میں شروع کر سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش سکول بناؤں گا، جنوبی پنجاب کے سکولوں میں بچیوں کا ایک ہزار روپے وظیفہ وقف کیا، بہاولپور میں پہلی یونیورسٹی نواز شریف نے بنوائی، کیا ضلع مظفر گڑھ میں ہسپتال ہم نے نہیں بنایا؟۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 2010 کے سیلاب کے دوران میں ہر جگہ موجود تھا، اتنی سردی میں آپ نے جو استقبال کیا میری تھکن اتر گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے