23 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں 118 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 118 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے درمیان 79 کروڑ ڈالر سے زائد کے موبائل درآمد کئے گئے، یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 118.45 فیصد زیادہ ہے۔