اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شدید سردی، لکڑی و کوئلے کی مانگ میں اضافہ، قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت برقرار ہونے کے باعث لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔

یخ بستہ موسم میں لکڑی  اور کوئلے کی مانگ  بڑھنے سے دکانداروں نے بھی کوئلے اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث شہری لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹال  مالکان کوئلہ 130 اور خشک لکڑی 40 روپے  فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کوئلے کا استعمال بڑھ جاتا ہے،سردی  کو دور بھگانے اور کھانا پکانے  کیلئے لکڑی اور کوئلے  کا استعمال کرنا پڑتا ہے، مگر  کوئلے اور لکڑی کی خریداری بھی اب آسان نہیں رہی،ہرچیز مہنگائی کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے