اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جعلی سگریٹس کی فروخت سے ملکی خزانے کوسالانہ کتنے ارب کا نقصان ہوا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں مختلف برانڈز کے جعلی سگریٹس فروخت ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ5 ارب 70 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کےمطابق سگریٹ کی نجی کمپنی کے نمائندوں نے میڈیا بریفنگ میں تمباکو انڈسٹری کو درپیش مسائل اورحکومت کی جانب سے قوانین کے عدم نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی سگریٹس کی فروخت پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیےجائیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں 85  کروڑ جعلی سگریٹس فروخت ہو رہے ہیں،  اس سے قومی خزانے کو سالانہ 5 ارب 70  کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت مانیٹرنگ یقینی بنائے۔ معروف برانڈز کی جعلی سگریٹس پر جعلی مہروں کی چھپائی کا بھی انکشاف کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ5  ماہ میں قانونی سگریٹس سیکٹر کی پیداوار 40  فیصد تک گر گئی ہے جبکہ غیر قانونی، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس کی فروخت کرنے والوں کا مارکیٹ شیئر بڑھتا جارہا ہے۔ پولیس اور ایف بی آر کی انتظامیہ متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے