اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو شیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہو گا: شہباز شریف

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا پنجاب میں اللہ کا کرم ہے کہ یہاں میٹرو چل رہی ہے ، آپ کو معلوم ہے ہم نے میٹرو بنائی تو مذاق اڑایا گیا ، کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا جس نے ہسپتالوں میں مفت ادویات بند کیں؟ نواز شریف نے اپنے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کون تھا جس نے لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو برباد کیا؟ جہاں پر امراض جگر اور گردوں کا بہترین علاج ہو رہا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا ؟ جس نے نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیئے، ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے