اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لئے آیا ہوں: نواز شریف

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کے لئے آیا ہوں۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مانسہرہ کے عظیم عوام کو میرا سلام، آج گن کر بتائیں کتنے سال بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے، 2013 میں یہاں آیا تھا، آپ نواز شریف کو دیکھے بغیر اداس تو نہیں ہو گئے؟ ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کر دیا، کبھی جیل، کبھی مقدمات، کبھی لندن اور کبھی کہیں اور، آج 10 سال بعد نواز شریف آپ کے سامنے آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے مانسہرہ کا جذبہ دیکھا ہے، اب کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ سارا جلسہ ہی مجھے ووٹ دے رہا ہے، مریم یہاں الیکشن لڑنے نہیں آئی، مریم نے کہا تھا میں نے آپکے ساتھ مانسہرہ ضرور جانا ہے۔

جو پارٹی 10 سال رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا؟

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے پوچھتا ہوں، یہاں 10 سال جن کی حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا، انہوں نے مانسہرہ کا کیا سنوارا؟ میں وزیراعظم تھا ،ایک پارٹی کا یہاں وزیراعلیٰ تھا، جو پارٹی یہاں 10 سال رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا؟ ، مانسہرہ کی موٹروے بہت خوبصورت ہے، آپ سے بھی پوچھتا ہوں موٹروے نہیں تھی تو مانسہرہ کتنی دیر میں پہنچتے تھے؟ جب موٹروے نہیں تھی تو اسلام آباد سے مانسہرہ 5 گھنٹے میں پہنچتے تھے، کہاں ڈیڑھ گھنٹے اور کہاں پانچ، نواز شریف کو دعائیں تو دو۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ اپنے وزیراعظم کو نہ نکالتے تو مانسہرہ میں بھی  آج خوبصورت ترین ایئرپورٹ ہوتا، یہ شہر خوبصورت شہر ہوتا اور عین ممکن ہے یہاں خوبصورت ترین میٹرو بس سروس ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر کسی نے کچھ بنایا تو میں نے بنایا، موٹروے جا کر دیکھ لیں، نواز شریف نے آ کر ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،سستی بجلی اور گیس دی، میرے دور میں لوگوں کو روزگار ملا، پاکستان میں میٹروبس اور لاہور میں اورنج لائن ٹرین بنائی۔

ہمیں مدت پوری کرنے دی ہوتی تو آپ نے اگلی حکومت بھی ن لیگ کو دینی تھی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپکو یاد ہونا چاہئے سبزیاں 10 روپے کلو بکتی تھیں، پٹرول 60 روپے لٹر تھا، گھی سستا تھا، چینی 50 روپے کلو تھی، پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں تھی، اللہ نے برکت دی ہوئی تھی، ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا، پاکستان کو ڈگر سے نکال کر نیچے پھینک دیا، ہمیں مدت پوری کرنے دی ہوتی تو آپ نے اگلی حکومت بھی ن لیگ کو دینی تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں کہاں کھڑا ہونا تھا، مہنگائی کا بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے آپکو دیا، بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، اب اس صوبے کو سنوارنے کا موقع آیا ہے، خیبر پختونخوا کو پاکستان کا بہتر صوبہ بنانا چاہئے، مانسہرہ خیبر پختونخوا کا سب سے خوبصورت شہر بننا چاہئے،  اگر ن لیگ کی گورنمنٹ آتی ہے تو خوبصورت ترین ایئرپورٹ بنے گا، مانسہرہ میں انشاءاللہ ٹرین آئے گی،جو کراچی سے چلے گی اور یہاں آئے گی،  ٹرین مانسہرہ سے آگے مظفر آباد جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپکو روزگار اور اچھا مستقبل بھی ملے گا، نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس ہوں گے، نواز شریف خود آکر آپکے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے