اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

این اے 119:مریم کا انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز، خدمت کی نئی تاریخ رقم کرنے کا عزم

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مریم نوازشریف کی الیکشن مہم کے آغاز پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی، ماڈل ٹاؤن نعروں سے گونج اٹھا، سینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، ملک وحید اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے، چھ سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا، عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آؤں گی، ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے، میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں، ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے، 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی، جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مسلم لیگ (ن) کو 8فروری کو ملک گیر فتح عطا فرمائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے