اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ دہشت کیساتھ پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے:بلاول بھٹو

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دہشت کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔

ٹاؤن شپ میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  میں لاہور کے عوام کے درمیان کھڑے ہو کر عوام کو ایک پیغام بھیجنا چاہتاہوں، آپ مایوس نہ ہوں حالات مشکل ضرور ہیں، ہم نے آج سے پہلے ایسا معاشی بحران نہیں دیکھا، پاکستان پیپلز پارٹی آپ کی مدد سے تقسیم کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  ملک میں ایک بار پھر دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، میں آپ کی مدد سے ان کے سر کاٹ دوں گا، لاہور پاکستان کا دل ہے لیکن اس دفعہ لاہور کا دل ٹوٹا ہوا ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والے ملک تقسیم کررہےہیں، وہ کہتے ہیں لاہور کیوں آئے ہو ان کو یہ نہیں پتا کہ لاہور میرا ہے ان کا نہیں ہے۔

 چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ جب بینظیر بھٹو پہلی بار وزیر اعظم بنیں تو لاہور نے ان کو وزیر اعظم بنا یا تھا ، ماضی میں اگر کسی سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو لاہور سے ہٹایا گیا تو نقصان عوام کا ہوا، ہم دوبارہ آئے ہیں تا کہ ایک بار پھر اس ملک کو اکٹھا کریں، ہم پاکستان کو ان پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کر سکتے، یہ ہم پر تنقید کرتے ہیں کہ آپ کی تعداد کم ہے آپ لاہور کیوں آئے ہیں ، یہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں سمجھائیں یہ لاہور میرا ہےان کا نہیں، ہم اس ملک کو معاشی اور جمہوری بحرانوں سے نکالیں گے، یہ وہ لاہور ہے جس نے شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا، میں خود لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، لاہور غیرت مندوں اور وفاداروں کا شہر ہے، ہم لاہور اس لیے آئے ہیں تاکہ اس ملک کو ایک بار پھر کھڑا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں سے پوچھیں آپ کا اس تنخواہ میں گزارا ہو تا ہے کہ نہیں، عوام کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کا  منشور میں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہے، اگر وفاق کی 17 وزارتیں ختم کرتا ہوں تو 3 سو ارب بچا کر آپ پر خرچ کر سکتاہوں ، 15 ارب اشرفیہ کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر کے عوام کو دوں گا، ہم پاکستان کے تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ سے وعدہ ہے آپ مجھے موقع دیں میں آپ کی تقدیر بدل کر دکھاؤں گا، یہاں کبھی کوئی شو باز مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط ہوجاتا ہے، کیا کہیں لکھا ہواہے کہ ان چہروں کو بار بار منتخب کرانا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو میں سولر کے ذریعے 300 یونٹ تک بجلی مفت دوں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں ناصرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا بلکہ خواتین کو قرض بھی دوں گا، میں مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کی مالی مدد کروں گا، آپ نوجوانوں کو بتائیں کہ آپ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں ، میں نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے روزگار دوں گا، عوام مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری سے تنگ ہیں، میں یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 2ہفتے رہ گئے ہیں آپ محنت کریں انشااللہ جیت آپ کی ہو گی ، منتخب ہو کر اپنے وعدے پو رے کروں گا، موقع دیا تو آپ کی آمدنی کو دُگنا کر کے دکھاؤں گا، موقع دیں گے تو قائد عوام کے مکان کا وعدہ پورا کر کے دکھاؤں گا، پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور رہے گی، بینظیر کا نامکمل مشن آپ کے ساتھ مل کر مکمل کروں گا، پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر دکھاؤں گا، ہم کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی دلوائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو وزیر اعظم بنیں تو پہلا اعلان تھا سیاسی قیدیوں کو رہا کرو، میں وزیراعظم بنا تو فتویٰ لگانے والے اور غداری کا سرٹیفکیٹ دلانے والے کی سیاست کو ختم کروں گا، گالم گلوچ سیاست نہیں ہوتی، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں،ووٹ کو عزت دو کے دعوے دار اپنے نظریے کو چھوڑ کر سیاست کر رہے ہیں، یہ اپنے نظریے کو چھوڑ سکتے ہیں ہم اپنے نظریے کو نہیں چھوڑتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مل کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، ن لیگ پی ٹی آئی کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، اس وقت دو جماعتوں کے درمیان سیاسی مقابلہ ہے، سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں انہیں ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا، میں ہر کسی کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے