اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا بھی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

21 Jan 2024
21 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا۔

این اے 118 بھاٹی گیٹ میں نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز  نے انتخابی دفتر کےافتتاح کے موقع پر  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں انتخابی دفتر کا  افتتاح کرنے آیا ہوں مگر آپ کے جذبے نے جلسے کا سماں بنا دیا ، آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےمعیشت کا دھڑن تختہ کردیا،ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،  ہم نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، ہم بھی چاہتے تو تماشا دیکھتے رہتے اور ملک کیلئے کچھ نہ کرتے مگر ہم نے 16 ماہ میں بھرپور محنت کر کے ملک کو بچایا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آج لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں،  2013  میں  18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،ہم  نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،  میں نے 250 ارب روپے کی سبسڈی دے کر غریب عوام کیلئے آٹا سستا  کیا، ن لیگ کے دور میں بجلی 7 روپے یونٹ  اور  پٹرول 78 روپے لیٹر ہوا کرتا تھا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  ہم نے اپنے دور میں 100 یونٹ بجلی عوام کو مفت دی،  اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے کلو تھی، ڈالر 105 روپے کا تھا آج کہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا دور انتقام کی سیاست سے بھرپور رہا ، ن لیگ کی پوری قیادت کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، لیگی قائدین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا، جب معاملہ عدالت میں آیا تو مجھ سمیت کسی لیگی کارکن پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نواز شریف سمیت لیگی قیادت سے انتقام لیاگیا، اس کا نقصان یہ ہوا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی سے دہشتگردی ختم کر کے روشنیاں بحال کیں، میٹرو اور اورنج ٹرین  عوام کو سہولت دیتی ہے،8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا ، 8 فروری کا سورج شیر کی جیت لیکر طلوع ہو گا ، 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، شیر جیتے گا  تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملیں  گے ،ہمیں اس ملک کی برآمدات بڑھانا ہیں اور زرمبادلہ کمانا ہے ، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے