21 Jan 2024
(لاہور نیوز) شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے ٹریفک پولیس نے لاہور کے تین مزید مقامات پر ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے 3 نئے ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، نئے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز سے شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ میثاق سنٹر کاہنہ میں ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جس سے کاہنہ، گجومتہ، قصور، ہلوکی و دیگر سوسائٹیز کے رہائشیوں کو دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فورٹریس سٹیڈیم اور جیلانی پارک میں بھی شہری ڈرائیونگ ٹیسٹنگ کیلئے تشریف لاسکتے ہیں، شہری ان دفاتر میں صبح 09 بجے سے شام 5 بجے تک سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔