عام انتخابات: ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 212 حلقوں سے امیدوار میدان میں اتاردیئے
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے ، میاں نوازشریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے انتخابی دنگل میں اتریں گے۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 21, 2024
مریم نواز شریف این اے 119، حمزہ شہباز این اے 118، صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔
این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔
این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔