اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات 2024ء: سکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء میں سکیورٹی اہلکاروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی اہلکار تمام پولنگ سٹیشنز میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، سکیورٹی اہلکار پُرامن ماحول کو یقینی بنائیں گے، سکیورٹی اہلکاروں پر بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل وحرکت اور پہنچانے کی ذمہ داری ہو گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار صاف شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کیلئے الگ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی کیلئے اہلکار تعینات کئے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کی ریٹرننگ افسران تک ترسیل پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ سٹیشنز تک بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی سکیورٹی کی نگرانی میں ہو گی۔

انتخابی مواد کی ترسیل، پولنگ، گنتی اور نتائج مرتب ہونے تک سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، پولنگ سٹیشن میں قیام امن کی ذمہ داری پریذائیڈنگ افسر کی سربراہی میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہو گی، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے، سکیورٹی اہلکار کسی جماعت یا امیدوار کے حق یا مخالفت میں کام نہیں کرے گا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار کسی ووٹر سے اس کی شناخت کا ثبوت نہیں مانگے گا، کسی ووٹر کے پولنگ سٹیشن میں داخلے کے حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا، سکیورٹی اہلکار کسی صورت پولنگ عملہ کے فرائض انجام نہیں دے سکتا۔

کوئی سکیورٹی اہلکار انتخابی مواد کو اپنی تحویل میں نہیں لے سکتا، پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر اہلکار کسی شخص کو پولنگ سٹیشن سے گرفتار نہیں کر سکتا، اہلکار کسی بھی واقعہ پر پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر کارروائی نہیں کر سکتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار کسی امیدوار، پولنگ ایجنٹ یا میڈیا سے بحث نہیں کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے