19 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بروز جمعۃ المبارک کو خانیوال کی ریلوے گراؤنڈ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔
حلقہ این اے 145 اور پی پی 211 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ منعقد کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز 2 بجے خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
این اے 145 سے محمد خان ڈاہا، پی پی 211 سے رانا سلیم حنیف اور پی پی 206 سے اسامہ فضل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں، پارٹی کی مقامی قیادت نے خانیوال ریلوے گراؤنڈ میں پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
جلسہ گاہ میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور مقامی قیادت کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کر دی گئیں، جلسہ گاہ کو محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔