شہرکی خبریں
ملکی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین: مریم نواز
18 Jan 2024
18 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ خفیہ معلومات اور پیشہ وارانہ قابلیت پر مبنی بروقت کارروائی قابل داد ہے، اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔
واضح رہے کہ ایران نے ایک روز قبل پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
جوابی کارروائی میں پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔