شہرکی خبریں
کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو ایسا ہی جواب دیا جائیگا: آصف زرداری
18 Jan 2024
18 Jan 2024
(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب سو بار پہلے سوچیں گے، ہم نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لئے کام کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری فوج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔