18 Jan 2024
(لاہور نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل کو نوٹس جاری ہو گیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 46 پر الیکشن لڑنے والے انجم عقیل کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن رولز کے مطابق گاڑیوں کی ریلی پر پابندی ہے۔
نوٹس کے مطابق ریلی نکالنے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ انتظامیہ سکیورٹی انتظامات دیکھ سکے، انجم عقیل خان نے جی الیون، ایچ -13 اور جی -13 کے علاقے میں کار ریلی نکالی، کار ریلی کا ثبوت ساتھ لگا ہوا ہے۔
نوٹس کے مطابق انجم عقیل خان 21 جنوری کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوں، انجم عقیل خان اس خلاف ورزی کی وضاحت دیں۔