اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت کم رہیں گے : محکمہ موسمیات

18 Jan 2024
18 Jan 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد و خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند، سموگ چھائی رہے گی، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی علاقوں میں شدید سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند ، سموگ کی لپیٹ میں رہے۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، سکردو منفی7 ، کالام منفی 6، گلگت، گوپس، استور منفی 5، راولاکوٹ منفی 4، قلات اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے