اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: پنجاب ایجوکیشن بورڈ

17 Jan 2024
17 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس اے) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں امتحانات کم از کم ایک ماہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

مرکزی صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں شبیر احمد ہاشمی نے اپنے خط میں سموگ کے منفی اثرات اور موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے بھی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے اعلیٰ سطح کے امتحانات کے شیڈول متاثر ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے