اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا گوجرانوالہ موٹروے 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے 30 جنوری کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر خود مقامی صحافیوں کے ساتھ پہلا سفر کروں گا، چن دا قلعہ بائی پاس پر فلائی اوور بنانے کا کام جلد شروع ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چن دا قلعہ سے سٹی فلائی اوور تک جی ٹی روڈ کو سگنل فری کیا جائے گا، گوجرانوالہ میں کھیلوں کے نئے گراؤنڈ اور پارک بنانے کیلئے تجاویز لے رہے ہیں، میں ریسلنگ کے فروغ کیلئے جو بھی ممکن ہوا اقدامات کروں گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کو پارک بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے